قاتل نرس کو نیا کام مل گیا

Wait 5 sec.

سزایافتہ قاتل نرس لوسی لیٹبی کو جیل میں ایک بالکل نئی نوکری مل گئی، انھیں قیدیوں کو کتابیں فراہم کرنے پر معمور کیا گیا ہے۔ننھے بچوں کی قاتل نرس لوسی لیٹبی کو جیل لائبریرین کے طور پر ایک بالکل نئی جاب دی گئی ہے، مبینہ طور پر انھیں ساتھی قیدیوں کے رویے کے بعد نئی ذمہ داری دی گئی، سزا یافتہ سابقہ نرس پہلے سرے میں ایچ ایم پی برونز فیلڈ میں کلینر تھی جہاں وہ 2020 سے زیرحراست ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 35 سالہ نرس کو اچھے برتاؤ کے انعام کے طور پر جیل میں یہ ‘اعلیٰ ملازمت’ دی گئی، اب وہ قیدیوں کو کتابیں اور ڈی وی ڈیز دیں گی۔لوسی لیٹبی جنھوں نے اچھے رویے کی وجہ سے جیل میں فری ویو ٹی وی پیکج بھی حاصل کیا ہے، وہ ہفتے کے آخر میں اپنے سیل میں پروگرام ‘کم ڈائن ود می’ دیکھتے ہوئے گزارتی ہیں۔سابق نرس اس وقت جیل کے یونٹ 4 میں سارہ شریف کی سوتیلی ماں بینش بتول اور بچے کے قاتل کانسٹینس مارٹن کے ساتھ عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔لیٹبی کو سات بچوں کو قتل کرنے اور چیسٹر اسپتال کے کاؤنٹیس میں نوزائیدہ یونٹ میں کام کرتے ہوئے مزید سات بچوں کو مارنے کی کوشش پر سزا سنائی گئی تھی۔برطانیہ : نومولود بچوں کی سفاک قاتل نرس پر ایک اور مقدمہ