بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ

Wait 5 sec.

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اوڈیشہ میں گرنے والے چارٹرڈ طیارے میں پائلٹ سمیت 6 لوگ سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 9 سیٹوں والا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ سمیت 6 لوگ شدید زخمی ہوگئے، بھونیشور سے راؤرکیلا جانے والا 9 سیٹر طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں اب تک لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلا آئی ہے۔طیارہ راؤرکیلا کے رگھوناتھ پلی علاقے میں جالدا اے بلاک کے پاس گرا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں سوار تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا ون ایئرلائنس کے طیارے نے دوپہر قریب 1.30 بجے کاٹی بندھا کنسارا کے پاس ایک کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس میں 4 مسافر اور 2 پائلٹ موجود تھے۔سنگل انجن والے اس طیارہ میں تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد تکنیکی خرابی آئی گئی، اسی سبب پائلٹ کو طیارے کی کریش لینڈنگ کرانا پڑی۔ حادثے کا شکار طیارے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ طیارے کا اگلا حصہ بُری طرح تباہ ہو گیا ہے اور پنکھے ٹوٹ چکے ہیں۔فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے بتایا کہ سندرگڑھ ضلع کے راؤرکیلا کے کنسار میں ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے اس میں سوار لوگ اندر ہی پھنس گئے، اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج کے لیے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ #Rourkela | A charter flight of IndiaOne Air made a crash landing near Jalda, Rourkela. @NTSB @IndiaoneA @RourkelaMC 6 onboard (4 passengers + 2 crew) — all safely evacuated to hospital.⁰Police, Fire & local authorities are at the spot.Flight VT-102 was scheduled… pic.twitter.com/HZX1ggV37a— Industry Odisha (@industryodishaa) January 10, 2026