بوڑھے شخص کی بستر مرگ پر اپنے تمام پرانے دوستوں سے آخری ملاقات ہوئی، اس دل گداز ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔زندگی میں اکثر ایک سچا دوست کمانا بھی مشکل ہوجاتا ہے تاہم ایک بزرگ کی اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کی ویڈیو کو وائرل ہورہی ہے جو ان کی موت سے قبل ان سے ملنے آئے، ویڈیو میں دیکھا جاکستا ہے کہ چندر کانت نامی ایک معمر شخص اپنے پرانے دوستوں سے مل رہا ہے اور انتقال سے کچھ دن پہلے ہونے والی ملاقات ہے۔ویڈیو میں بزرگ شخص کی بیوی شاردا بھی بستر کے دوسرے کنارے کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں جب کہ وہ سب مل کر گانا گنگناتے ہیں، "تیرے جیسا یار کہاں، کہاں ایسا یارانا۔”گجراتی گرینڈ پیرنٹس نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں واضح ہے کہ کس طرح پرانے دوست ملتے ہیں اور اپنی دوستی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ اپنے پرانے دوستوں اور بیوی کے درمیان گھرے ہوئے ہیں، بستر پر پڑا آدمی جلد ہی اپنے دوستوں کو جذباتی گانا "تیرے جیسا یار کہاں” گانا شروع کر دیتا ہے۔ ویڈیو اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اسے اس وقت لیا گیا تھا جب اس کے انتقال سے پہلے آخری بار دوبارہ تمام دوست اپنے بستر مرگ پر پڑے دوست سے ملنے آئے تھے۔ View this post on InstagramA post shared by Nini and Nanu – Sharda and Chandrakant (@gujarati_grandparents)