چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد

Wait 5 sec.

جکارتہ(11 جنوری 2026): انڈونیشیا نے فحش مواد کی اشاعت کے خدشات کے پیش نظر ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کی سروس پر پابندی لگا دی۔انڈونیشیا کی حکومت نے گروک پر عارضی پابندی عائد کی ہے، وارزت مواصلات کا کہنا ہے اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پرمصنوعی ذہانت کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔وارزت مواصلات نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزارت نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ایکس حکام کو بھی طلب کیا، انڈونیشیا میں آن لائن فحش مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے جہاں آن لائن فحش یا نامناسب مواد پر سخت قوانین ہیں۔ اسی لیے حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے Grok تک رسائی بلاک کر دی۔