نشے میں گرفتار 3 تعلیمی کارکن ملازمت سے برخاست، بانکا کے محکمہ تعلیم نے جاری کیا سخت حکم

Wait 5 sec.

بہار کے بانکا ضلع میں امرپور بلاک سے سماج کی رہنمائی کرنے والے ’گروجی‘ خود قانون شکنی کرتے ہوئے پائے گئے تو انتظامیہ نے بھی سخت قدم اٹھایا ہے۔ بہار میں نافذ مکمل شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کے معاملے میں 3 تعلیمی کارکنوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں بڑے پیمانے بحث ہورہی ہے۔مہنگائی بڑھی مگر بجٹ نہیں! بہار کے سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے میل پر بحران، اساتذہ پریشانیہ پورا معاملہ ضلع کے امرپور تھانہ علاقے کا ہے جہاں گزشتہ 13 دسمبر 2025 کو محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے بھرکو چوک کے قریب سے 3 افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا تھا۔  معلومات کے مطابق تعلیمی کارکنوں کے پاس غیر قانونی دیسی شراب بھی برآمد ہوئی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ سماج کو بیدار کرنے والے تعلیمی کارکن ہیں۔بہار: ہولی پر اساتذہ کی تربیت پر تنازع، غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم!گرفتار ملزمین میں مدھیہ ودیالیہ لوگائے کے امود کمار رجک، پروننت مدھیہ ودیالیہ وشواس پور کے پرکاش رجک اور پرائمری اسکول لوگائے (ایس سی) کے پرنس کمار رجک شامل تھے۔ ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد محکمہ نے ان سے وضاحت طلب کی لیکن ان کے جواب سے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (خواندگی) مطمئن نہیں ہوئے۔محکمہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شراب بندی والی ریاست میں تعلیم سے وابستہ اہلکاروں کا اس طرح کا طرزعمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر سنجے کمار یادو نے 9 جنوری 2026 کو خط جاری کرکے تینوں کو فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا۔ متعلقہ اسکولوں کے پرنسپلوں اور سلیکشن کمیٹیوں کو سخت حکم دیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ان کی برطرفی کا عمل پورا کیا جائے۔ یہ کارروائی ضلع بھر کے تعلیمی کارکنوں کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔