کویت میں لاک ڈاؤن سے متعلق حکام کا بڑا بیان

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ریلیشنز اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جن پر وزارت داخلہ کی جانب سے مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہمدردی ظاہر کرنے والی ویڈیوز یا مواد شائع کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بریگیڈیئر جنرل ناصر ابو سلیب کے مطابق اب تک ایسے نو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر معاملات کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رپورٹس یا ویڈیوز شائع کرنے والوں کے خلاف سزائیں مقرر ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا سیکیورٹی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک گاڑی میں لگنے والی آگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھماکے کا نتیجہ قرار دی گئی، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ افواہوں کی ریئل ٹائم نگرانی کی جا رہی ہے، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس مقام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور سائبر کرائم یونٹ نے افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںبریگیڈیئر جنرل نے واضح کیا کہ جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں بار بار سامنے آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں، کیونکہ اس نوعیت کا فیصلہ صرف کابینہ کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔