’ہمیں سب معلوم ہے کون کہاں بات کر رہا ہے‘ امریکی وزیر دفاع کی ایران اور اس کے اتحادیوں کو کھلی دھمکی

Wait 5 sec.

واشنگٹن(7 مارچ 2026): امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران اور اس کی مدد کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان سے سختی سے نمٹنا جانتا ہے۔امریکی ٹی وی چینل ‘سی بی ایس نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جب ان سے روسی انٹیلی جنس کی جانب سے ایران کو فراہم کی جانے والی مبینہ معاونت کے بارے میں سوال کیا گیا۔تو امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس انتہائی تیز ہے اور ہمیں بخوبی علم ہے کہ کون، کس سے، کہاں اور کیوں بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں سب پتہ ہے کہ ایران کی کس طرح مدد کی جا رہی ہے۔پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ اصل خطرہ ایرانیوں کو ہونا چاہیے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ ایران کو کچھ نہیں ہوگا، تو وہ اسے نکال دے۔ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ان ایرانیوں کو ہونا چاہیے جن کا خیال ہے کہ وہ زندہ رہیں گے۔ امریکی وزیر دفاع کے اس بیان نے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا ہے۔