اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کردی

Wait 5 sec.

یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار (ویسٹرن وال) اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، اس دوران کسی بھی مذہب کے عبادت گزاروں یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںمسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے جمعے کی نماز پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ مکمل طور پر بلا جواز اور ناقابل قبول ہے۔