واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے 3 دن کے دوران جنگ میں ایران کے 42 جہاز تباہ کیے۔فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں جبکہ ایرانی فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کے بڑے حصے کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ایران پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایران کی نیوی، فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل امریکی حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان کے بقول ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائیاں کی گئیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس فوجی کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو فیصلہ کن دھچکا پہنچا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ایران میں بہت اچھا کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کو مدد فراہم کر رہے ہیں،جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران میں منصوبہ بندی سے زیادہ مقاصد حاصل کررہے ہیں، ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ایران میں مرنے والے فوجیوں کے خاندانوں سے ملنے جارہا ہوں، جنگ میں جانی نقصان ہوتا ہے، ہماری کوشش ہے کم سے کم ہو، ایران سے ہمارے فوجی جس طرح واپس آرہے ہیں ایسے نہیں آنا چاہیے تھا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ ڈوور ایئر فورس بیس جانے والے ہیں جہاں ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتوں کی باوقار منتقلی کی تقریب منعقد ہوگی۔ایران پر آج رات اب تک کی سب سے بڑی بمباری کی جائے گی، امریکی وزیرِ خزانہ کا انتباہ