واشنگٹن (7 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے دوران تہران کے 42 جنگی بحری جہاز تباہ کر دیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم ایران میں بہت اچھا کر رہے ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 3 دن میں ایران کے 42 جنگی بحری جہاز تباہ کر دیے، جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد کم کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں، ہم ایران میں منصوبہ بندی سے زیادہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے، ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، فضائی طاقت اور موصلاتی نظام تباہ کر دیا۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںامریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حملوں میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے خاندانوں سے ملنے جا رہا ہوں، جنگ میں جانی نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم ہو، بی 2 بمبار حملہ نہ کرتے تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا لیتا۔ایران پر آج بہت سخت وار کیا جائے گا، ٹرمپ