برطانیہ میں غیرملکیوں کیخلاف بڑا فیصلہ، داخلہ بند، ویزے منسوخ

Wait 5 sec.

لندن : برطانیہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ ہوں گے۔برطانیہ نے عوامی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر غیرملکی مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے نئے قواعد متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت ایسے افراد کو برطانیہ میں داخلے سے روک دیا جائے گا یا ان کے ویزے منسوخ کر دیے جائیں گےبرطانوی حکومت کے مطابق برطانیہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے اور12 ماہ کی معطلی کی سزا پانے والے غیر ملکی افراد کو بھی برطانیہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مئی میں برطانوی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ غیرملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے درکار قانونی حد کو مزید کم کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیرداخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اب برطانوی عوام کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو ملک بدر کردیا جائے گا، حکومت نے اب تک تقریباً 60 ہزار غیرقانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدر کیا، جو گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح ہے۔برطانیہ نے 4 ممالک کیلئے طلبہ ویزے معطل کر دیے، کونسے ممالک شامل؟