صدر یو اے ای کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد پہلا بیان

Wait 5 sec.

دبئی (7 مارچ 2026): اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے آگاز کے بعد صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) محمد بن زاید النہیان کا عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آگیا۔محمد بن زاید النہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہے، اپنے ملک، عوام اور خاندان کے رہائشیوں کیلیے اپنا فرض ادا کریں گے، متحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یو اے ای خوبصورت ملک ہے، امارات کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے۔قبل ازیں، یو اے ای کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل حملوں اور ڈرونز کا جواب دیا جا رہا ہے، عوام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔وزارت دفاع نے مزید کہا کہ سرکاری ذرائع سے آنے والی معلومات پر انحصار کریں۔