قطر نے خبردار کی ہے کہ ایران جنگ جاری رہی تو خلیجی ریاستیں چند ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بند کردیں گی۔فنانشنل ٹائمز سے انٹرویو میں قطری وزیر توانائی سعد الکعبی نے متنبہ کیا کہ خلیجی ملکوں نے پیداوار بند کردی تو تیل کی بھی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔سعد الکعبی نے کہا کہ اگر ایران جنگ فوری ختم ہوجاتی ہے تب بھی قطر کو اپنے سب سے بڑے مائع گیس پلانٹ کو معمول کی ترسیل پر لانے میں کئی ماہ لگیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ دنیا کی معیشتوں کو تباہ کرسکتی ہے۔