ریاض (6 مارچ 2026): سعودی عرب کے حائل ریجن میں قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں جو 13 ہزار 500 سال قدیم ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت علاقے میں یہ قدیم دریافت ہوئی ہے، جو مملکت کے شاملی جانب پائے گئے ہیں۔ہیریٹیج کمیشن نے ایکس اکاونٹ پر بتایا ساحوت سائٹ پر ’سرسبز جزیرہ العربیہ‘ منصوبے کے تحت کھدائی میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کا سائنسی تجزیہ کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ جزیرہ العربیہ کے شمالی سمت میں 13 ہزار 500 برس قبل یہاں انسانی آبادی رہی تھی۔نیچرکمیونیکیشنز جریدے میں شائع ایک سائنسی تحقیق ایسے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران انسانی معاشروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا عمل بھی ہوتا تھا۔تجزیوں میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس دور میں علاقے میں چٹانی آرٹ بھی رائج تھا جس کے ذریعے اس دور کے انسان اپنی موجودگی کا اظہار کیا کرتے تھے۔موقع ساحوت بمنطقة حائل، يكشف عن جوانب النشاط الثقافي للمجتمعات البشرية التي استوطنت المنطقة منذ 13,500 عام من وقتنا الحاضر.#الجزيرة_العربية_الخضراء#هيئة_التراث pic.twitter.com/wH3w2MuynD— هيئة التراث (@MOCHeritage) March 5, 2026