تل ابیب : بھارتی صحافی نے اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ ایرانی حملوں میں اسرائیل کے سو فٹ گہرے بنکروں میں بھی لوگ مرے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا دورہ کرنے والے ایک بھارتی صحافی نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے حوالے سے دنیا کو حیران کن حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی صحافی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل ایرانی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں دنیا کو مسلسل ‘جھوٹ’ بتا رہا ہے۔بھارتی صحافی نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایرانی میزائلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسرائیل کے 100 فٹ گہرے زیرِ زمین بنکر بھی محفوظ ثابت نہ ہوئے اور وہاں موجود لوگ بھی لقمہ اجل بن گئے۔"ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 100 فٹ گہرے بنکروں میں بھی لوگ مرے"،بھارتی صحافی نے اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد آنکھوں دیکھا حال بتایا#ARYNews pic.twitter.com/6BwrrT9Ugq— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 6, 2026 انہوں نے بتایا کہ ایران کے حملوں میں اسرائیل میں کتنی تباہی ہوئی بتایا نہیں جاتا، اسرائیل میں صورتحال اس قدر کشیدہ ہے اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں،صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی اموات سے متعلق دنیا کوجھوٹ بتاتا ہے، صورتحال دیکھنے کے لیے اسپتال نہیں جاسکتے.انھوں نے مزید بتایا کہ جدید ترین اسرائیلی ٹیکنالوجی اور دفاعی نظام ایرانی حملوں کے سامنے مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون آنے سے پہلے خطرے کے سائرن بھی نہیں بج پاتے، ایران میزائل اور ڈرون مار رہا ہےاسرائیل میں کچھ پتا نہیں چلتا۔