ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ

Wait 5 sec.

تہران: ایران کی جانب سے بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین میں رات گئے حملوں میں شہرکے فنانشل ہاربر ٹاورز، کمرشل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا کیونکہ یہ شہر میں اسرائیلی سفارتخانے کا مقام تھا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی ڈرونز کو کمپلیکس کے قریب تباہ کر دیا گیا۔دوسری جانب ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا کہنا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نئی قسم کے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرانے والاہے جو ابھی تک جنگ میں استعمال ہی نہیں ہوئے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںانہوں نے کہا کہ اب تک جو حملے کیے گئے وہ ایران کی اصل صلاحیت کا صرف ایک حصہ تھے۔