ٹرمپ نے ایران پر زمینی حملہ کیا تو امریکا کیلئے بڑی تباہی ہوگی، عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبر دار کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پرزمینی حملہ کیا تو امریکا کیلئے بڑی تباہی ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کے زمینی حملوں کا انتظار کر رہے ہیں ، ایران کسی بھی امریکی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ٹرمپ نے ایران پر زمینی حملہ کیاتوامریکاکیلئے بڑی تباہی ہوگی۔عباس عراقچی نے خبردار کیا ٹرمپ نے ایران پر زمینی حملہ کیاتوامریکاکیلئے بڑی تباہی ہوگی، ایرانی مسلح افواج نے پچھلی جنگوں سے سبق سیکھا ہے اور وہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ آپ کا بلامقابلہ فتح کا پلان اے ناکام ہوگیا، پلان بی اس سےزیادہ بری طرح ناکام ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بیک چینل رابطوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اسٹیو وٹکوف سے کوئی بیک چینل رابطہ کیا گیا ہے۔ماضی میں دو بار مذاکرات ہوئے لیکن دونوں بار امریکا نے ایران پر حملے کیے، ایران نے کسی قسم کی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی سرزمین یا شہریوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں، تاہم خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات براہِ راست ایران کے نشانے پر ہیں۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "فی الحال آبنائے ہرمز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم جنگ جاری ہے اور تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔”