ایران سے جنگ کب ختم ہوگی؟ امریکی وزیر جنگ کا بڑا بیان آ گیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (6 مارچ 2026): ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ساتویں روز امریکی وزیر جنگ کا اس جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑا بیان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب غلط فہمی میں ہیں کہ امریکا طویل جنگ نہیں لڑ سکتا۔ ابھی تو جنگ شروع ہوئی ہے، یہ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ بھی ہم کریں گے۔امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکا کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں۔ امریکی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور ایران پر حملوں میں خوفناک شدت آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران میں اپنے فوجی مقاصد کو وسعت نہیں دیں گے، لیکن امریکی فوج یہاں تمام مقاصد حاصل کرے گی۔ یہ جنگ چار ہفتے، 8 ہفتے یا اس بھی زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ایران اور اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران ہمارے فوجیوں کی بڑی تعداد مارنے کا جھوٹ پھیلا رہا اور خود کو فاتح قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم ایرانی فضاؤں اور سمندر میں کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔ایران پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری: 5 روز میں 181 بچے سمیت 1097 افراد شہید