اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ہیلی کاپٹر کی مشکل حالات میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

Wait 5 sec.

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ہیلی کاپٹر کو آج لکھنؤ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ کوشامبی جاتے وقت ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی آ گئی، جس سے مشکل حالات پیدا ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اچانک ڈسپلے چلا گیا اور کیبن میں دھواں بھر گیا۔ حالانکہ نائب وزیر اعلیٰ اور سبھی سیکورٹی اہلکار ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد محفوظ ہیں۔ وہ سڑک کے راستہ سے کوشامبی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔डिप्टी CM केशव प्रसाद मौर्य के हेलिकॉप्टर की इमरजेंसी लैंडिंग, धुएं से भरा केबिन और हवा में अटकी सांसेंउत्तर प्रदेश के उपमुख्यमंत्री केशव प्रसाद मौर्य आज एक बड़े हादसे का शिकार होते-होते बाल-बाल बच गए. लखनऊ से कौशांबी के लिए उड़ान भरने के कुछ ही देर बाद उनके हेलिकॉप्टर में… pic.twitter.com/P9juvNixuM— AajTak (@aajtak) March 7, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ ہیلی کاپٹر سے کوشامبی کے لیے پرواز بھر چکے تھے، تبھی پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ حفاظتی نکتہ نظر سے فوراً ہیلی کاپٹر کی لکھنؤ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ہوئی تو اندر دھواں بھرا ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگ محفوظ بتائے جا رہے ہیں، انھیں کسی طرح کی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں خرابی کی خبر ملتے ہی انتظامیہ اور سیکورٹی سے جڑے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ تکنیکی ٹیم ہیلی کاپٹر میں آئی خرابی کی جانچ کر رہی ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت بھی ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا، سیکورٹی اور تکنیکی ٹیموں نے فوراً اسے گھیرے میں لے لیا اور نائب وزیر اعلیٰ کو محفوظ مقام تک لے جایا گیا۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خرابی کیوں پیدا ہوئی اور اندر دھواں کیوں پھیل گیا۔