وزیر اعلیٰ کے مطابق سنہ 2025 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ریکارڈ 36109 ایکڑ پر پوست کی کاشت کو تلف کیا جا چکا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس دورانیے میں مجموعی طور پر کتنے رقبے پر پوست کی کاشت کی نشاندہی ہوئی ہے۔ لیکن بلوچستان میں پوست کی کاشت میں اضافہ کیوں ہوا اور حکومت کیا کر رہی ہے؟