ایران پر حملہ غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے اہم تھا، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے اہم تھا ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے لیے کامیاب ہو گئے۔وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسرائیلی قیدی پیر یا منگل تک رہا ہو جانے چاہئیں۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مصر جا رہے ہیں جہاں جنگ بندی معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے، غزہ معاہدے پر دستخط میں شرکت کےلیےمصر جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک کی مدد سے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کی نگرانی کریں گے مجھے یقین ہےغزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد دیرپا امن ہو گا۔امریکی صدر نے ایران پر حملے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر معاہدے تک پہنچنے کےلیے ایران پر حملہ ضروری تھا اب مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک نے غزہ منصوبے کی حمایت کی، ایران امن کیلئے کام کرنا چاہتا ہے اور ہم اسکے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ قطر، مصر، ترکیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے نتیجے تک پہنچنے میں مدد کی، غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کردی، یقین ہے وہاں دیرپا امن قائم ہو گا۔