غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، مصری میڈیا کا دعویٰ

Wait 5 sec.

مصری میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے، غزہ سے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر تک ہونے کاامکان ہے۔مصری میڈیا کے مطابق غزہ سے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر تک ہونے کا امکان ہے، غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کو متوقع ہیں۔مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر میں موجود امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے عملی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔مصری صدر کا کہنا ہے کہ دنیا تاریخی لمحے کا مشاہدہ کر رہی ہے جو امن کی طرف اہم قدم ہے، 2 سال کی تکالیف، پریشانیوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جنگ بندی کیساتھ خطے میں انصاف و استحکام کی امیدکا دروازہ بھی کھولے گا۔سعودی وزارت خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ منصفانہ اور جامع امن کی امید ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جامع و منصفانہ امن عمل کی راہ ہموار کرنیوالے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اہم قدم انسانی مصائب کے خاتمے کا باعث بنے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے معاہدے سے مکمل اسرائیلی انخلا، سلامتی و استحکام کی بحالی ہوگی۔اسپین کا اسرائیل کیخلاف بڑا اقدامترک صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ معاہدے کے نفاذ کیلئے فریقین کی کڑی نگرانی کریگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ادھر تباہ حال غزہ شہر اور خان یونس میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو معاہدے کی مبارکباد پیش کی۔