بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شَکتی ضلع میں لفٹ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے باعث چار مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزدور کام ختم کرنے کے بعد لفٹ کے ذریعے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک لفٹ کا وائر ٹوٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت لفٹ میں 10 افراد موجود تھے، جن میں سے 4 موقع پر ہی دم گئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاکہ لفٹ گرنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔اس سے قبل بھی بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا، اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔چندولال بارہ دری کے علاقے میں ایک فلیٹ کی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث لفٹ میں سوار 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔کراچی : عباسی شہید اسپتال میں لفٹ گرنے کا خوفناک واقعہ ، میئر کراچی اور صحافی بال بال بچ گئےرپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کے پاؤں ٹوٹ گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے وقت لفٹ میں موجود ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی۔حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ جبکہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کا فوری معلوم نہیں ہوسکا۔