جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے چالاکیاں شروع کر دیں

Wait 5 sec.

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے اقدامات میں چالاکی کر رہا ہے۔الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس نے بتایا کہ قیدیوں کے تبادلوں کی تاریخوں، فہرستوں اور بعض اقدامات میں اسرائیل نے چالاکی شروع کر دی ہے نیتن یاہو یہ سب عوام کو دکھانے کیلئے کر رہا ہے کہ وہ فیصلےخود کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق ثالثوں سے رابطے میں ہیں اور قابض حکومت طے شدہ امور کی پابندی کرے، کہا گیا تھا جنگ بندی کا اعلان آج ہو گا لیکن قابض حکومت تاریخ مؤخر کر رہی ہے۔اسرائیل حماس معاہدہ: یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کا بڑا بیانان کا کہنا تھا کہ مسلسل کہہ رہے ہیں قابض حکومت کو معاہدے کی پابندی کرنی چاہیے اور ثالثوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ معاہدے پر پابندی کرائی جائے۔حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت زندہ یرغمالیوں کے بدلے دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی، یرغمالیوں کا تبادلہ معاہدہ نافذ ہونے کے بہتر گھنٹوں میں عمل میں آئے گا۔حماس نے قطر، مصر، ترکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ فریق قابض حکومت کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنائیں۔حماس نے بیان میں مزید کہا غزہ کے عوام نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، جب تک آزادی، خودمختاری اور حقِ خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا، ہم اپنے عوام کے قومی حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔