ہریانہ میں دلت آئی پی ایس افسر کی خودکشی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اے ڈی جی پی وائی پورن کمار نے بہت پریشانی والی حالت میں خودکشی جیسا قدم اٹھایا، اور اب اس تعلق سے کانگریس نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس واقعہ کو بی جے پی کی منوادی سوچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کا منوادی سسٹم اس ملک کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور کمزور طبقات کے لیے ایک لعنت بن چکا ہے۔ ہریانہ کے سینئر دلت آئی پی ایس افسر، اے ڈی جی پی وائی پورن کمار کی مجبوراً خودکشی کی خبر نہ صرف حیران کرنے والی ہے، بلکہ سماجی ناانصافی، غیر اخلاقیت اور بے حسی کا خوفناک ثبوت ہے۔‘‘भाजपा का मनुवादी तंत्र इस देश के SC, ST, OBC और कमज़ोर वर्गों के लिए एक अभिशाप बन चुका है। हरियाणा के वरिष्ठ दलित IPS अधिकारी, ADGP, श्री वाई. पूरन कुमार की मजबूरन आत्महत्या की खबर न केवल स्तब्ध करने वाली है, बल्कि सामाजिक अन्याय, अमानवीयता और संवेदनहीनता का भयावह प्रमाण है।… pic.twitter.com/toz01agFre— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 9, 2025کھڑگے نے اپنی اس سوشل میڈیا پوسٹ میں فکر ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ 11 سالوں میں اس ملک میں بی جے پی نے منوادی ذہنیت اتنی گہری کر دی ہے کہ اے ڈی جی پی رینک کے دلت افسر کو بھی انصاف نہیں ملتا اور ان کی کوئی سماعت نہیں ہوتی۔‘‘ وہ اس پوسٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا سے مارنے کی کوشش کا بھی ذکر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’جب سپریم کورٹ میں سرعام عزت مآب چیف جسٹس پر حملہ ہو سکتا ہے اور اسے بی جے پی کا ایکوسسٹم نسل پرستی و مذہب کا حوالہ دے کر دفاع کر سکتا ہے تو ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ’سب کا ساتھ‘ کا نعرہ ایک بھدا مذاق تھا۔‘‘کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں سالوں سے منوادی سوچ رکھنے والوں کی استحصال کرنے کی عادت اتنی جلد بدل نہیں سکتی۔ اسی لیے ہری اوم والمیکی جیسے غیر مسلح دلت کی ماب لنچنگ کر بے رحمی سے قتل کر دیا جاتا ہے اور وزیر اعظم مودی جی مذمت کے دو الفاظ بھی نہیں بولتے۔ کھڑگے کہتے ہیں کہ ’’یہ محض کچھ اشخاص کا معاملہ نہیں ہے، یہ اس بی جے پی اور آر ایس ایس کے ذریعہ پرورش کردہ ناانصافی پر مبنی نظام کا آئینہ ہے جو دلت، قبائلی، پسماندہ و اقلیتی طبقات کے وقار کو بار بار کچلتی رہی ہے۔ یہ آئین اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔‘‘رائے بریلی میں دلت نوجوان کی ماب لنچنگ پر کانگریس کا اظہارِ فکر، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہلوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اے ڈی جی پی پورن کمار کی خودکشی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہریانہ کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار جی کی خودکشی اس گہراتے سماجی زہر کی علامت ہے، جو ذات کے نام پر انسانیت کو کچل رہا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب ایک آئی پی ایس افسر کو اس کی ذات کے سبب بے عزتی اور مظالم برداشت کرنے پڑیں، تو سوچیے کہ عام دلت شہری کن حالات میں زندگی گزار رہا ہوگا۔‘‘हरियाणा के IPS अधिकारी वाई पूरन कुमार जी की आत्महत्या उस गहराते सामाजिक ज़हर का प्रतीक है, जो जाति के नाम पर इंसानियत को कुचल रहा है।जब एक IPS अधिकारी को उसकी जाति के कारण अपमान और अत्याचार सहने पड़ें - तो सोचिए, आम दलित नागरिक किन हालात में जी रहा होगा।रायबरेली में हरिओम…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 9, 2025دلت طبقہ کے خلاف پیش آئے کچھ تازہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہری اوم والمیکی کا قتل، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی بے عزتی اور اب پورن جی کی موت، یہ واقعات بتاتے ہیں کہ محروم طبقہ کے خلاف ناانصافی اپنے عروج پر ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت اور منوادی سوچ نے سماج کو زہر سے بھر دیا ہے۔ دلت، قبائلی، پسماندہ اور مسلم آج انصاف کی امید سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘ آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں ’’یہ جنگ صرف پورن جی کی نہیں، ہر اس ہندوستانی کی ہے جو آئین، مساوات اور انصاف میں یقین رکھتا ہے۔‘‘