کھانسی کی سیرپ سے اموات پر فارما کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا

Wait 5 sec.

حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھانسی کی سیرپ سے بچوں کی اموات کے بعد فارما کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں ’زہریلا‘ کف سیرپ پینے سے بچوں کی ہلاکت میں نیا موڑ آیا ہے، ریاستی ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) نے کارروائی کرتے ہوئے سریسن فارماسیوٹیکل کے مالک اور اہم ملزم رنگناتھن گووندن کو حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری 8 اکتوبر کی رات عمل میں آئی، ایس آئی ٹی رنگناتھن کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر مدھیہ پردیش لانے کی تیاری کررہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات نے تشویش کی لہر دوڑا دیاب تک 20 بچوں کی موت کھانسی کے ناقص سیرپ پینے کے بعد گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہو چکی ہے، چھندواڑہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بچوں کی موت کولڈرف برانڈ کے سیرپ کے استعمال سے منسلک ہے۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد اسے زہریلے مواد سے آلودہ پایا گیا، چھندواڑہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دھیرندر سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی کے شواہد ملے۔ریاستی پولیس نے حقائق سامنے آنے کے بعد سریسن فارماسیوٹیکل کے فرار مالکان پر انعام کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس نے ایک خصوصی ایس آئی ٹی تشکیل دی، جس کی کوششوں کے نتیجے میں رنگناتھن کی گرفتاری عمل میں آئی، اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے اس واقعے کی ذمہ داری تمل ناڈو حکومت پر عائد کی ہے۔کھانسی کے شربت سے اموات: دو فارما کمپنیاں شک کے دائرے میں