ویڈیو : امریکی اسلحہ ساز فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، عمارت صفحہ ہستی سے مٹ گئی

Wait 5 sec.

امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹینیسی کے شہر بکسنورٹ میں فوجی اسلحہ پلانٹ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق دھماکا ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز نامی پلانٹ میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 19 افراد لاپتہ ہیں۔ہک مین کاؤنٹی کے شیرف ڈیوِس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کا نام و نشان مٹ گیا، تاحال ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ممکنہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ شاید کچھ افراد زندہ بھی بچ گئے ہوں۔علاوہ ازیں امریکی نیوز چینل سی این این کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ جہاں پہلے فیکٹری کی عمارت موجود تھی وہاں اب صرف ملبے کا ڈھیر باقی ہے۔قریب ہی واقع پارکنگ لاٹ میں راکھ اور ملبے کے آثار چند کھڑی گاڑیوں کے درمیان بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز ایک ایسی فرم ہے جو فوجی، ہوابازی اور تجارتی مقاصد کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار اور محفوظ کرتی ہے۔اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر 1ہزار300 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں 8 پیداواری یونٹس اور ایک لیبارٹری شامل ہے۔