وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد پر ملنے والا عالمی نوبل انعام ماریا کورینا نے امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔ماریاکورینا نے بیان میں کہا کہ نوبل انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور صدرٹرمپ کے نام کرتی ہوں کیونکہ صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام، لاطینی امریکی اقوام اور ٹرمپ ہمارے سب سے بڑے اتحادی ہیں، وینیزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہماری آزادی کی جیت کی طرف قدم ہے ہم فتح کے دہانے پر ہیں اور آزادی کےلیے عالمی جمہوری اقوام ہماری حلیف ہیں۔امن کا نوبیل انعام کس کے نام رہا؟ اعلان ہوگیاماریا کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلین عوام کی جدوجہد کاعالمی اعتراف ہماری آزادی کی جدوجہد کیلئے نئی قوت ہے ہم آزادی کی منزل کےقریب پہنچ چکے ہیں آج پہلے سے زیادہ صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے، لاطینی امریکا اور دنیا کی جمہوری اقوام ہمارے ساتھ ہیں ہمارا مقصد واضح ہےوینزویلا آزاد ہو گا۔نوبیل امن کمیٹی کی جانب سےنوبیل انعام کیلئے338نامزدگیوں پر غور کیا گیا ، نامزدگیوں میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے تاہم وہ محروم رہے۔امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام ہوا، وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد کرنے پر نوبیل انعام حاصل کیا، تاہم انعام 10دسمبر کو دیا جائے گا۔