بی جے پی رہنما کا بھائی زیادتی کے الزام گرفتار

Wait 5 sec.

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی رہنما ڈاکٹر راجیو بندل کے بھائی کو زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بی جے پی رہنما ڈاکٹر راجیو بندل کے بھائی رام کمار بندل کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، خاتون نے رام کمار بندل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ نے خواتین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ طویل عرصے سے بیمار تھی اور 7 اکتوبر کو وہ سولن کے پرانے بس اسٹینڈ کے قریب ایک ڈاکٹر کے پاس گئی۔ وہاں ایک آدمی نے اس سے اس کا پتہ اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔خاتون نے کہا کہ رام کمار بندل نے اس کے ذاتی مسائل پوچھے اور یقین دلایا کہ وہ اس کا علاج کروائے گا اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائے گی۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے علاج کے بہانے لے جا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے جائے وقوعہ کی تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کر لیا جبکہ سولن ویمن پولیس اسٹیشن میں بی این ایس کی دفعہ 64 اور 68 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات : معمر قاتل نے تھانے پہنچ کر کیا بتایا؟ چونکا دینے والی ویڈیومتاثرہ کی شکایت پر خواتین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس اب ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔بی جے پی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور ترجمان کرن نندا کا صفائی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک سیاسی سازش یا شرارت ہے۔