چین کو تائیوان کے 18 فوجی افسران کی تلاش، معلومات دینے والوں کو انعام کی پیشکش کر دی

Wait 5 sec.

بیجنگ (11 اکتوبر 2025): چین نے تائیوان کے فوجی افسران کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے تائیوان کے ایسے 18 فوجی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ بیجنگ کے خلاف نفسیاتی جنگ کر رہے ہیں اور علیحدگی پسندی پر مبنی پیغامات پھیلا رہے ہیں۔ساحلی شہر زیامین کی پولیس نے معلومات فراہم کرنے والوں کو 1400 ڈالر دینے کی پیشکش کی۔ فوجی افسران کا شمار تائیوان کی نفسیاتی جنگ کے شعبے کے اہم ارکان کے طور ہوتا ہے۔چین کی جانب سے یہ اقدام تائیوان کے صدر ولیم لائی کے اس عہد کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے ایک نئے ایئر پروٹیکشن سسٹم اور فوجی اخراجات میں اضافے کے ساتھ جزیرے کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا۔چینی حکام نے ان افراد کی تصاویر، نام اور شناخت کے نمبروں کو شائع کیا اور کیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے والی ویب سائٹس چلا رہے تھے، آزادی کو فروغ دینے والے آن لائن گیمز بنائے اور گمراہ کن ویڈیو مواد تیار کیا۔زیامین کے پبلک سکیورٹی بیورو نے کہا کہ یہ افسران طویل عرصے سے علیحدگی پسند سرگرمیوں کو بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔تائیوان کی وزارت دفاع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چینی حکومت کا جابرانہ اور ہٹ دھرم سوچ قرار دیا جس کا مقصد آبادی کو تقسیم کرنا اور جنگ چھیڑنا ہے۔