’منوسمرتی کے نام پر...‘، کانگریس صدر کھڑگے نے چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ پر پھر کیا اظہارِ افسوس

Wait 5 sec.

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر سپریم کورٹ میں ہی ایک وکیل کے ذریعہ جوتا پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش سرخیوں میں ہے۔ گزشتہ روز جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی سیاسی و سماجی ہستیوں نے ملزم ایڈووکیٹ راکیش کشور کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ آج ایک بار پھر کانگریس صدر نے چیف جسٹس گوئی پر حملہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔सुप्रीम कोर्ट के कि उच्च न्यायाधीश का जो अपमान किया गया, हम उसकी घोर निंदा करते हैं और ऐसी विचारधारा अगर सुप्रीम कोर्ट के lawyers के पास होती है, तो वो संविधान का अपमान है। जो विचारधारा इंसान को इंसान ना माने, वो मानसिकता संविधान के अनुसार नहीं है। मनुस्मृति के नाम पर जो… pic.twitter.com/AcxUlPPbbD— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 8, 2025آج جب میڈیا اہلکاروں نے کانگریس صدر کھڑگے سے چیف جسٹس گوئی پر ہوئے حملہ سے متعلق ان کا رد عمل جاننا چاہا، تو انھوں نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جو بے عزتی کی گئی، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ایسا نظریہ اگر سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے پاس ہوتا ہے تو وہ آئین کی بے حرمتی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’جو نظریہ انسان کو انسان نہ مانے، وہ ذہنیت آئین کے مطابق نہیں ہے۔ منوسمرتی کے نام پر جو لوگوں کے بنیادی حقوق کو چھیننے کی بات کرے، انھیں سزا ملنی چاہیے۔ جو لوگ سماج میں غیر ضروری کشیدگی پھیلانے اور امن بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں سزا ملنی چاہیے۔‘‘میڈیا کو دیے گئے اس بیان کی ویڈیو ملکارجن کھڑگے نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’اس ملک کے جتنے بھی ترقی پذیر نظریہ کے لوگ ہیں، جو لوگ جمہوریت کے نظریہ کو لے کر آگے بڑھتے ہیں، ان کا میں شکرگزار ہوں۔‘‘सुप्रीम कोर्ट में मुख्य न्यायाधीश पर हुए हमले की हम निंदा करते हैं।ऐसे हमलों और अपमान की घटनाओं पर सभी वकीलों और बार एसोसिएशन को निंदा करनी चाहिए और ऐसा प्रयास करने वाले व्यक्ति को बहिष्कृत किया जाना चाहिए।जो लोग अभी भी मनुस्मृति और सनातन धर्म के नाम पर लोगों के मौलिक… pic.twitter.com/aPrmW6D8Ni— Congress (@INCIndia) October 8, 2025کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے ملکارجن کھڑگے کی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے کھڑگے کا یہ بیان تحریر کیا ہے کہ ’’سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پر ہوئے حملہ کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ایسے حملوں اور بے عزتی والے واقعات پر سبھی وکلا اور بار ایسو سی ایشن کو مذمت کرنی چاہیے، اور ایسی کوشش کرنے والے شخص کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔‘‘