ایک خاندان کے لیے سات اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والا حملہ اور اس کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی جنگ نے ان کے ملک چھوڑنے کے فیصلے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ بیرونِ ملک مقیم ایک اور یہودی خاندان کے لیے یہ واقعات اور یہود مخالفت میں اضافہ ان کے اسرائیل واپس آنے کی خواہش کا سبب بنے۔