بھارت کے تلنگانہ نلگنڈہ میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب فرسٹ ایئر کی طالبہ کی لاش کلکٹر کے دفتر کی طرف جانے والی سڑک پر واقع ایک مکان سے برآمد ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متوفیہ طالبہ کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس کیس کو مشتبہ موت کے طور پر دیکھا گیا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اسے زیادتی اور قتل کا معاملہ قرار دیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم گدام کرشنا (22) کے خلاف ون ٹاؤن پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کے موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر تکنیکی شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریکٹر ڈرائیور ہے۔ انہیں اطلاع ملی ہے کہ وہ صبح لڑکی کو اپنے دوست کے کمرے میں لے گیا اور اس اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، اس معاملے میں پوکسو ایکٹ اور عصمت دری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس اس بات کا تعین کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے کہ اس واقعہ میں اور کون ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے مجرموں کو جلد سزا دی جائے گی۔ڈیم میں اترنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بہہ گئےپولیس کے مطابق ملزم اس وقت مفرور ہے۔ اس کے دوست کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے جس نے گڈم کرشنا کے ساتھ مل کر یہ جرم کیا تھا۔پولیس نے عوام سے افواہوں کو نظر انداز کرنے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ وہ ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔