ایکواڈور کے صدر نوبوا پر قاتلانہ حملہ

Wait 5 sec.

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں صدر نوبوا (Noboa) ڈینئل پر قاتلانہ کیا گیا ہے، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے صدر نوبوا کی گاڑی کو 500 سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراؤ کیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ایک سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم صدر محفوظ رہے، صدر کی گاڑی پرگولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ڈینئل پر قاتلانہ حملے میں ملوث5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ایکواڈور کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔غزہ امن منصوبہ : حماس کے جوابی بیان پر صدر ٹرمپ نے کیا کہا؟واضح رہے کہ صدارتی حکم نامے کے تحت 15 ستمبر سے ایکواڈو میں ڈیزل پر سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد سے صدر نوبوا کے خلاف شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔