امریکا میں شٹ ڈاؤن!ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے مذاکرات کی پیشکش واپس لے لی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے مذاکرات کی پیشکش واپس لےلی اور کہا جب تک ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن ختم نہیں کرتے، مذاکرات ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کو سات روز گزر گئے تاہم ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے مذاکرات کی پیشکش واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن ختم نہیں کرتے، مذاکرات ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو آج رات ہی شٹ ڈاؤن ختم کر دینا چاہیے، صحت عامہ کے معاملات پر ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے انہیں اپنی ناکام ہیلتھ کیئر پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی ہوگی۔دوسری جانب ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “صدر کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر ریپبلکن ہیلتھ کیئر پر سنجیدہ ہیں تو ڈیموکریٹس تعاون کے لیے تیار ہیں۔”سینیٹ میں حکومتی اخراجات بڑھانے کا ریپبلکن بل 52 ووٹوں سے منظور ہوا، تاہم مطلوبہ 60 ووٹوں کی حد پوری نہ ہونے کے باعث منظور نہ ہو سکا تھا۔ڈیموکریٹس نے ہیلتھ کیئر فنڈنگ کے لیے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبسڈی کی مدت بڑھائی جائے اور میڈیکیڈ میں کی گئی کٹوتیاں واپس لی جائیں۔ڈیموکریٹس کے متبادل بل کو بھی سینیٹ نے مسترد کر دیا، جس میں 45 ارکان نے بل کے حق میں اور 55 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ حکومتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق، اگر سیاسی تعطل برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں معاشی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔