ڈیم میں اترنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بہہ گئے

Wait 5 sec.

بھارت کے کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اپنے رشتہ داروں سے ملنے مگاڈی پلیہ پہنچا، اس دوران خاندان کے افراد پکنک کی غرض سے مارکوناہلی ڈیم پہنچ گئے۔ جہاں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب 7 افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 افراد پکنک کے لیے ڈیم پر آئے تھے۔ ان میں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد نہانے کے لیے پانی میں چلے گئے، اچانک ڈیم کے سائفن سسٹم سے زوردار پانی خارج ہونے لگا، جس کے باعث تمام افراد پانی میں بہہ گئے۔پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ایک شخص، نواز، کو بچالیا گیا، جبکہ اب تک دو نعشیں برآمد ہوچکی ہیں۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نواز کے علاوہ تمام متاثرین خواتین اور کمسن بچیاں ہیں۔ ڈیم کے انجینئروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پانی کے بہاؤ میں اچانک قدرتی اضافے کے سبب پیش آیا، تاہم سائفن کے اچانک کھلنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت 45 سالہ تبسّم، 44 سالہ شبانہ، 4 سالہ مہپرہ اور ایک سالہ محیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔اس سے قبل پیش آئے ایک اور واقعے میں ڈیم پر کرتب دکھاتے شخص کو پانی بہا کر لے گیا تھا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی تھی۔ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ایک شخص ڈیم پر کرتب دکھا رہا تھا اس دوران وہ پانی میں بہہ گیا۔ یہ واقعہ ڈھیل ڈیم پر پیش آیا جس کے بعد اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاکسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم پر کچھ لوگ موجود ہیں اور وہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آتا ہے اور بہتے ہوئے پانی کے قریب ترین چلا جاتا ہے۔ مذکورہ شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔