نوبل انعام برائے کیمیا 2025 تین سائنسدانوں کو دے دیا گیا

Wait 5 sec.

نوبل انعام برائے کیمیا 2025 تین سائنسدانوں کو دے دیا گیا ہے۔سوسوموکیڈا گاوا، رچرڈ روبسن اور عمر ایم یاگی کو میٹل آرگینک فریم ورکس کی تحقیق پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ تینوں سائنسدانوں نے بڑی خالی جگہوں والے سلماتی ڈھانچے کیے ہیں، ایسے ڈھانچے سے صحرائی ہوا سے پانی حاصل کرنا، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنا ممکن ہوگا۔زہریلی گیس ذخیرہ کرنے اور ماحولیاتی فضلے کو ختم کرنے میں بھی تحقیق مددگار ہوگی۔نوبل کمیٹی کے مطابق میٹل آرگینک فریم ورکس نئے فنکشنز والے مواد کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔کیٹا گاوا نے کہا کہ خواب ہے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ، اْکسیجن الگ کرکے مفید مواد تیار کیا جائے، سائنسدان عمر ایم یاگی فلسطینی پناہ گزین خاندان میں اردن میں پیدا ہوئے۔یہ پڑھیں: نوبل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے نہیں دیں گے، ٹرمپعمر ایم یاگی نے کہا کہ سائنس کی دنیا سب سے بڑی مساوات یدا کرنے والی طاقت ہے، واضح رہے کہ یاگی نے 10 سال کی عمر میں مالیکیولز پر کتاب پڑھ کر کیمیا سے محبت شروع کی تھی۔تینوں سائنسدانوں نے الگ مگر ایک دوسرے کے کام پر آگے بڑھتے میٹل فریم ورکس بنائے جس سے گیسوں کو جذب اور ذخیرہ کرسکتے ہیں۔تحقیق کاربن ڈائی آکسائیڈ کیپچر اور صحرائی علاقوں میں پانی نکالنے میں مددگار ہوگی۔یاد رہے کہ ادب کے نوبل انعام کا اعلان جمعرات اور امن کا جمعہ اور معیشت کا پیر کو کیا جائے گا۔