مصری صدرالسیسی کی ٹرمپ کو ممکنہ غزہ معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت

Wait 5 sec.

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو ممکنہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے معاہدہ طے پانے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ بندی پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی دعوت دیتا ہوں اگر یہ طے پا جاتا ہے آپ کا یہاں ہونا بہت اچھا ہو گا۔السیسی نے آج کے اوائل میں، ایک ممکنہ پیش رفت کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔غزہ امن مذاکرات میں امریکی، مصر، ترکیہ، قطر کے وفود شریکمصر میں جاری غزہ امن مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہو گیا۔مذاکرات میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی، امریکی وفد، مصر کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ حسن رشاد اور ترکیہ کے سیکورٹی ادارے کے چیف ابراہیم کالین بھی شامل ہیں۔فلسطینی اسلامی جہاد مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہو گی۔مصر میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصری شہر شرم الشیخ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں حماس کے وفد میں طاہر النونو شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے حصے کے طور پر رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔