چین کی سرحد کے نہایت قریب انڈیا کے زیرانتظام لداخ کی آبادی روایتی طور پر انڈین حکومتوں کی حامی رہی ہے مگر گذشتہ دہائیوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ یہاں ہونے والے مظاہرے پُرتشدد احتجاج میں بدلے اور مظاہرین پر انڈین فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار شہریوں کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔