کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے بعد دو فارماسیوٹیکل کمپنیاں شک کے دائرے میں آگئی ہیں، حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور راجسھتان میں کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، کولڈرف کف سیرپ سے جڑے اسے سنگین کیس نے اب مزید پیچیدہ رخ اختیار کر لیا ہے، گجرات کی دو فارما کمپنیاں بھی شک کے دائرے میں آگئی ہیں۔اداروں کی تحقیقات کے مطابق ان کمپنیوں میں احمد آباد اور سریندر نگر میں واقع فارما یونٹ شامل ہیں جنھوں نے مبینہ طور پر وہ سیرپ تیار کیا تھا جس کے استعمال سے بچوں کی موت ہوئی۔گجرات کی ان کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ کے نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں، دہلی سے جانے والی ٹیم کی ابتدائی جانچ میں پتا چلا کہ سریندر نگر کی ایک پرائیویٹ فارما کمپنی نے کچا مال مدھیہ پردیش کی ایک کمپنی کو سپلائی کیا تھا۔گاندھی نگر کے دواؤں کے محکمے نے معاملے کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم کمپنی کے مالکان نے کسی تبصرے سے انکار کیاہے۔یہ بھی پڑھیں: کھانسی کا زہریلا شربت لکھنے والا ڈاکٹر گرفتارمیڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اس تباہ کن کف سیرپ کے استعمال سے اب تک کئی بچے جان گنوا چکے ہیں، لیبارٹری تجزیے میں سیرپ میں ’ڈائی ایتھائلین گلائکول‘ کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی۔یہ وہی زہریلا کیمیکل ہے جس کے باعث ماضی میں بھی کئی ممالک میں بچوں کی اموات ہو چکی ہیں، تاہم ریاستی فوڈ اینڈ ڈرگ کمیشن نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ریاستی انتظامیہ نے حکومت گجرات کو مطلع کیا تھا کہ سیرپ کے دس نمونے معیار کے مطابق نہیں تھے ان میں سے دو نمونے احمد آباد اور سریندر نگر کی کمپنیوں کے تھے۔وزیرصحت گجرات رشی کیش پٹیل نے تسلیم کیا کہ معاملہ کافی سنگین ہے، انھوں نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بچوں کی اموات کے بعد گجرات حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو کمپنیوں ’سیو فارما‘ اور ’رینڈیکس‘ کو سیل کر دیا ہے۔سریندر نگر میں واقع کمپنی کے ایچ آر مینیجر دیوانگ شاہ نے تصدیق کی کہ ہمارے یہاں دہلی سے ٹیم آئی تھی ہم مقامی سطح پر بھی سیمپل کی جانچ کر رہے ہیں اور بیرونی لیب میں بھی رپورٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ رپورٹ آنے میں دو سے آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔ جو بھی نتائج آئیں گے، ہم پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے۔بھارتی کھانسی شربت سے بچوں کی اموات، ازبکستان میں 4 افراد گرفتار