لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کی کانگریس میں آج پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا، صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مواخذے کے لیے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔واضح رہے کہ پیرو کی صدر پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور عوامی احتجاج سے نمٹنے میں نااہلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی 8 مرتبہ دینا بولوارٹے کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تاہم تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں۔دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے استعفیٰ دے دیا، جسے فرانسیسی صدر نے منظور کر لیا۔فرانسیسی صدارتی محل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔حماس کا وجود برقرار رہا تو حکومت کو گرا دیں گے، بن گویر کی نیتن یاہو کو دھمکیرپورٹس کے مطابق سیبسٹین لیکورنو کو گزشتہ روز بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔فرانس کے صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔