ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کا امکان، اسرائیلی پارلیمان سے خطاب متوقع

Wait 5 sec.

تل ابیب(10 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس ہفتے دورہ اسرائیل کا امکان ہے جہاں وہ اسرائیلی پارلیمان سے خطاب بھی کریں گے۔اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے ان کا یہ دورہ کسی رسمی پروٹوکول کے بغیر ہوگا، امریکی صدر اتوار کو دوپہر 3 بجے بن گوریون ایئرپورٹ پر ایئر فورس ون سے اترنے والے ہیں جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم نیتن یاہو اور متعدد وزرا کریں گے۔اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ان کی ثالثی کے بعد وٹکوف اور کشنر ٹرمپ کے دورے کی تیاری میں تل ابیب پہنچے ہیں۔ایران پر حملہ غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے اہم تھا، ٹرمپاسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بن گوریون ہوائی اڈے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کا سفر طے کر کے نیتن یاہو کی موجودگی میں قانون سازوں سے خطاب کریں گے۔رپورٹ کے مطابق کنیسٹ(اسرائیلی پارلیمنٹ)  سے خطاب کے بعد ٹرمپ اسرائیل سے روانہ ہو جائیں گے اور اسرائیل میں مزید تقریبات یا ملاقاتوں کے بغیر امریکا واپس چلے جائیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو امن معاہدے سے قبل کہا تھا کہ اگر معاہدہ ہو گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ "ہم شاید اتوار کو یا ممکنہ طور پر ہفتے کو روانہ ہوں گے۔”