کیا روس نوبل امن انعام کیلیے ٹرمپ کی حمایت کرے گا؟ ماسکو نے واضح کر دیا

Wait 5 sec.

ماسکو (10 اکتوبر 2025): روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلیے سپورٹ کرنے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل امن انعام کیلیے امیدواری کی حمایت کرے گا۔2025 کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان آج کیا جائے گا لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان بہت کم ہے۔یہ بھی پڑھیں: اوباما کو کچھ نہ کرنے پر بھی نوبل امن انعام ملا، ٹرمپروس بارہا کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کا شکر گزار ہے۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کیف انہیں انعام کیلیے نامزد کرے گا جس کی وہ کھلے عام خواہش رکھتے ہیں۔