جاپان میں سیاسی بھونچال، ممکنہ پہلی خاتون وزیراعظم کو بڑا دھچکا

Wait 5 sec.

جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کی تاکائچی کی امید خطرے میں پڑ گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی جماعت کومیتو نے ایل ڈی پی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا جس کے بعد جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کی تاکائچی کی امید دم توڑنے لگی ہے۔کومیتوپارٹی کے سربراہ تتسوسائتو نے 26 سالہ اتحاد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فنڈنگ اسکینڈل پر ایل ڈی پی کی وضاحت ناکافی تھی۔کومیتوپارٹی نے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایل ڈی پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے37نشستوں کی کمی کا سامنا ہے۔تاکائچی اب حکومت سازی کیلئے دیگر 2 جماعتوں کی حمایت کی کوشش کریں گی۔ پارلیمانی ووٹ میں اکثریت حاصل نہ ہونےکی صورت میں رن آف ہو گا۔ایل ڈی پی کےپاس ایوان بالا میں بھی اقلیت ہے جو حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔