بہار میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی ہلچل بہت بڑھ گئی ہے۔ مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں لگاتار برسراقتدار طبقہ کو ہدف تنقید بنا رہی ہیں اور گزشتہ 20 سال کی ان کی ناکامیوں کو سامنے رکھ رہے ہیں۔ آج کانگریس نے نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مافیاؤں کا بول بالا ہو گیا ہے اور عوام پریشان ہیں۔बिहार में चारों तरफ लूट मची हुई है। बीते 20 साल से समूचा प्रदेश माफियाओं की गिरफ्त में है।लेकिन महागठबंधन सरकार बनते ही हम प्रदेश को माफिया मुफ्त करेंगे। माफियाओं के पास दो विकल्प होंगे — या तो जेल, या जहन्नुम — इसका चुनाव उन्हें खुद करना होगा।हमारा लक्ष्य बिहार के… pic.twitter.com/h5IPIBJOiG— Congress (@INCIndia) October 10, 2025پریس کانفرنس سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ نے خطاب کیا۔ انھوں نے بے باکانہ انداز میں کہا کہ ’’بہار میں چاروں طرف لوٹ مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں سے مکمل ریاست مافیاؤں کی گرفت میں ہے۔ لیکن مہاگٹھ بندھن حکومت بنتے ہی ہم ریاست کو مافیاؤں سے پاک کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مافیاؤں کے پاس صرف 2 متبادل ہوں گے- یا تو جیل، یا جہنم۔ اس کا انتخاب انھیں خود کرنا ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی وہ عزم ظاہر کرتے ہیں کہ ’’ہمارا ہدف بہار کے مائیکرو فائنانس مافیا، زمین مافیا، بالو مافیا، شراب مافیا پر لگام لگانے کا ہوگا۔‘‘اکھلیش پرساد سنگھ نے بہار میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کا ذکر بھی میڈیا کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار میں سڑک، پل، نل-جل اور دیہی سطح کے منصوبوں میں فرضی کام دکھا کر پیسہ اٹھا لیے جاتے ہیں۔ جب مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنے گی تو ایسے ٹھیکہ مافیاؤں پر کارروائی کرے گی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’تعلیم مافیا بھی اسکول و کالج، یونیورسٹیوں کے امتحانات میں دھاندلی اور فرضی واڑے کو انجام دیتے ہیں۔ پیپر لیک اور بھرتی مافیا بھی بہار کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ ہر سال پیپر لیک ہوتے ہیں اور بھرتی مافیا سرکاری بھرتیوں میں گڑبڑی کرتے ہیں۔‘‘बिहार में सड़क, पुल, नल-जल और ग्राम स्तर की योजनाओं में फर्जी काम दिखाकर पैसे उठा लिए जाते हैं, लेकिन महागठबंधन की सरकार ऐसे ठेका माफियाओं पर कार्रवाई करेगी। • शिक्षा माफिया भी स्कूल-कॉलेज, विश्वविद्यालय की परीक्षाओं में धांधली और फर्जीवाड़े को अंजाम देते हैं। • पेपर लीक… pic.twitter.com/AIbPEw2728— Congress (@INCIndia) October 10, 2025کانگریس لیڈر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست کے گیا، نوادہ، روہتاس، جموئی میں کانکنی مافیا کوئلہ و پتھروں کی غیر قانونی کانکنی کرتے ہیں، جن پر ہم سخت ایکشن لیں گے۔ اسی طرح بہار میں کانٹریکٹ کلنگ اور سپاری مافیاؤں پر بھی ہماری حکومت سخت کارروائی کرے گی۔‘‘ آخر میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ٹرانسفر-کمیشن مافیاؤں پر بھی لگام لگانے کے لیے ہم نے پالیسی بنانے کا ہدف رکھا ہے اور حکومت بنتے ہی یہ کام کیا جائے گا۔‘‘