غزہ جنگ بندی : مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ڈیل کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ڈیل کے بہت قریب ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں۔مذاکرات اسی طرح جاری رہے تو ہوسکتا ہے ہفتے کی شام یا اتوار کو ڈیل ہوجائے، مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کے لیے اپنی بہترین ٹیم بھیجی ہے جس میں عرب اور مسلم ممالک کے رہنما بھی شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کرسکتا ہوں، غزہ میں سیز فائر بہت جلد ہوسکتا ہے، مذاکرات اسی طرح جاری رہے تو ہوسکتا ہے ہفتے کی شام یا اتوار کو ڈیل کنفرم ہوجائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔مزید پڑھیں : غزہ جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت، 48 گھنٹے میں معاہدے کا امکانمصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق جاری مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے پر پہنچ گئے ہیں اور معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔سی این این کے مطابق مذاکرات سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین غزہ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور آئندہ 48گھنٹے کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔