غزہ جنگ بندی : اسرائیل اور حماس نے امن معاہدے پر دستخط کردیے، ٹرمپ کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی کیلیے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیلی افواج طے شدہ حد تک غزہ سے انخلا کریں گی۔اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری کے بعد تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائیگا۔امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجی متفقہ حد تک واپس بلائے گا، یہ دیرپا اور پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے۔تمام فریقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، آج کا دن اسرائیل، عرب و مسلم دنیا، ہمسایہ ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔