اسپین کا اسرائیل کیخلاف بڑا اقدام

Wait 5 sec.

اسپین کی جانب سے اسرائیل پر دفاعی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، ہسپانوی پارلیمنٹ نے اسلحہ تجارت پر پابندی کی منظوری دیدی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدوفرخت پر پابندی کی توثیق کردی ہے۔قانون کے مطابق تمام دفاعی اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کی درآمدات برآمدات پر پابندی ہوگی۔فوجی استعمال کیلئے ایندھن لے جانے والے بحری اورہوائی جہاز ہسپانوی بندرگاہوں اور فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے، ہسپانوی وزیرِ اعظمقطری نشریاتی ادارے الجزیر کی رپورٹ کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغییر نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود ہمیں اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔ محمد المغییر کے مطابق غزہ شہر پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ فریم ورک پر معاہدے کے کل رات کے اعلان کے بعد سے خاص طور پر شمالی غزہ کے علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔