ٹرمپ کیڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی، دونوں رہنماء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے، صدر نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ڈیل کے بہت قریب ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں۔مذاکرات اسی طرح جاری رہے تو ہوسکتا ہے ہفتے کی شام یا اتوار کو ڈیل ہوجائے، مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کے لیے اپنی بہترین ٹیم بھیجی ہے جس میں عرب اور مسلم ممالک کے رہنما بھی شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کرسکتا ہوں، غزہ میں سیز فائر بہت جلد ہوسکتا ہے، مذاکرات اسی طرح جاری رہے تو ہوسکتا ہے ہفتے کی شام یا اتوار کو ڈیل کنفرم ہوجائے۔اسپین کا اسرائیل کیخلاف بڑا اقدامیاد رہے کہ اس سے قبل مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔