بھارت کے لیے عالمی سطح پر ایک اور بری خبر سامنے آگئی، برطانیہ نے ویزہ قوانین میں نرمی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھارتی ہم منصب کو بتا دیا کہ ویزہ پالیسی قومی مفاد اور سیکیورٹی کے تقاضوں کے مطابق ہے۔برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کا واضح طور پر کہنا تھا کہ بھارت کے ملازمین اور طلبا کے لیے ویزہ قوانین میں نرمی نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی پھر بے نقاب ہوگئی، کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا براہ راست تعلق سامنے آگیا۔امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں نکھل گپتا کے خلاف مقدمے کے دوران ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے ہیں، جن میں بھارتی خفیہ افسر وکاس یادو کو نجر کے قتل سے براہِ راست منسلک قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سات سیکنڈ کی ویڈیو سب سے پہلے وکاس یادو نے نکھل گپتا کو بھیجی، جس نے بعدازاں یہ ویڈیو خفیہ ایجنٹوں کو آگے بھیجی۔عدالت میں یادو اور گپتا کے درمیان پیغامات بھی پیش کیے گئے، جن سے دونوں کے قریبی تعلقات اور قتل میں دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوا، سعودی عرب کا بڑا بیان سامنے آگیاعدالت میں ایک آڈیو کال بھی پیش کی گئی جو انیس جون 2023 کو قتل کے اگلے دن کی ہے، جس میں گپتا خفیہ ایجنٹ کو بتاتا ہے کہ یہ کینیڈا کا ایک کام تھا، ہمارے پاس بہت سے ٹارگٹ ہیں، خوشخبری یہ ہے اب انتظار کی ضرورت نہیں۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا اسلحہ اور منشیات اسمگلنگ سمیت متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، جو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی سے براہِ راست منسلک ہیں۔